• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجاوزات کے نام پر مہاجرعوام کو نشانہ بنایا جارہا ہے، شاہد فراز

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان) کے سیکریٹری جنرل شاہد فراز نے آفاق احمد کی رہائشگاہ پر ضلعی کمیٹیوں سے ملاقات کی ،اس موقع پر انہوں نے شہر بھر میں تجاوزات کے نام پر جاری آپریشن کو عصبیت کی بدترین مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کے نام پر مہاجرعوام کو نشانہ بنایا جارہا ہے،گزشتہ روز اکبر مارکیٹ سمیت سیکڑوں دکانوں کو مکمل سیل کردیا گیاجبکہ اس شہر میں سیکڑوں چھوٹی بڑی مارکیٹں اور پتھارے ایسے موجود ہیں جہا ں مافیابد معاشی سے ناصر ف شاہراہوں کو بلاک کرکے من مانی کررہی ہے بلکہ کنڈے کی لائٹ کااستعمال کرکے بلوں کا بوجھ بھی مقامی چھوٹے بڑے تاجروں کو بھگتنا پڑرہا ہے،حکومت سیل کردہ دوکانوں کو فوری کھولنے کا نوٹس جاری کرے اور ایسے افسران کو پابند کیا جائے جو ناجائز تجاوزات کے نام پر مخصوص طبقے کو نشانہ بنارہے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید