• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی ایریا میں ٹیکسٹائل فیکٹری، متصل فرنیچر کے کارخانے اور ڈیفنس میں فرنیچر کے شوروم میں آگ لگنے کے واقعات

کراچی (اسٹاف رپورٹر )شہر کے مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے واقعات میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان خاکستر ہوگیا ،تفصیلات کے مطابق ایف بی ایریا مکہ چوک کے قریب ٹیکسٹائل فیکٹری کی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے تیز ہوتی چلی گئی ،پولیس کے مطابق آگ ٹیکسٹائل کمپنی کے چھت پر لگی جو برابر میں فرنیچر کے کارخانے تک پہنچ گئی اور چھت پر رکھا پرانا پرانا فرنیچر جل ہو گیا،فائر بریگیڈ عملہ نے بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے آگ پر قابو پالیا ، ڈیفنس میں واقع عمارت میں واقع فرنیچر کا شوروم اور گودام میں آگ پر ریسکیو آپریشن کرکے آدھے گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا ، لاکھو ں روپےکا فرنیچر جل گیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید