• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IMF سے معاہدہ، پاکستان جون 2026ء تک شوگر سیکٹر کو مکمل ڈی ریگولیٹ کرے گا

اسلام آباد(اسرارخان)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے کئے گئے معاہدے کے تحت پاکستان جون 2026ءکے اختتام تک اپنے شوگر سیکٹر کو مکمل طور پر ڈی ریگولیٹ کر دے گا، جس کے نتیجے میں قیمتوں، پیداوار اور تجارت پر دہائیوں سے جاری سرکاری کنٹرول ختم ہو جائے گا‘اس سلسلے میں تیار ایک جامع پلان کے مطابق حکومت چینی اور گنے کی قیمتوں پر کنٹرول ختم کرے گی، نئی شوگرملز لگانے پر عائد پابندیاں ہٹائے گی اور درآمدات و برآمدات پر موجود حدود بھی ختم کرے گی۔حکومت چینی کی برآمد پر آئندہ کوئی سبسڈی نہیں دے گی۔ یہ بات سرکاری ذرائع نے دی نیوز کو بتائی۔اس اقدام کا مقصد کھیتوں سے لے کر شوگر ملوں اور منڈیوں تک پوری شوگر معیشت کو مارکیٹ فورسز کے حوالے کرنا ہے، جیسا کہ حال ہی میں گندم کے شعبے میں کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق گنے کی کاشت سے متعلق زوننگ پابندیاں ختم کر دی جائیں گی، جس سے کسانوں کو جہاں چاہیں گنا اگانے کی مکمل آزادی مل جائے گی۔ حکومت گنے کے استعمال یا فروخت پر کنٹرول بھی ختم کر دے گی۔ کسان اپنی فصل کسی بھی مل کو فروخت کر سکیں گے یا اسے گُڑ بنانے کے لیے استعمال کر سکیں گے۔

اہم خبریں سے مزید