• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضرورت پڑی تو نیٹو ہمارے کام نہیں آئے گا، ٹرمپ

واشنگٹن ،کراچی (اے ایف پی، نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر نیٹو کے اتحادی ممالک شاید ان کے کام نہیں آئیں گے، سوشل ٹروتھ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم نیٹو کیلئے ہمیشہ موجود رہیں گے، چاہے وہ ہمارے لیے موجود نہ ہوں،میں نے تنہا اپنے دم پر 8 جنگیں ختم کیں اور نیٹو کے رکن ملک ناروے نے بیوقوفی سے مجھے نوبل امن انعام نہ دینے کا فیصلہ کیا، امریکا کی شمولیت کے بغیر روس اور چین کو "نیٹو کا رتی برابر خوف نہیں ہے،واحد قوم جس سے چین اور روس ڈرتے ہیں اور عزت کرتے ہیں و ہ ’’ٹرمپ‘‘ کا دوبارہ تعمیر کردہ امریکا ہے، ایک علیحدہ بیان میں انہوں نے کہا کہ وینزویلا 30سے50ملین بیرل تیل امریکاکے حوالے کریگا،اس تیل کی فروخت سے حاصل آمدنی ہمارے اور وینزویلا دونوں کیلئے فائدہ مند ہوگی۔

اہم خبریں سے مزید