• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2026 کی منڈیوں کا منظر نامہ: رابرٹ آرمسٹرانگ کی پیشگوئیاں

کراچی (رفق مانگٹ)2026کی منڈیوں کا منظرنامہ:رابرٹ آرمسٹرانگ کی پیشگوئیاں، امریکی معیشت مضبوط، اسٹاک مارکیٹ بلبلا مگر مستحکم، اے آئی جوش سرد، مہنگائی سب سے بڑا خطرہ،یورپ اور جاپان پر امریکی اسٹاکس کی سبقت برقرار رہنے کا امکان،بڑی ٹیک کمپنیوں کی تیز آمدنی امریکی مارکیٹ کو اضافی برتری دے رہی ہے، لیبر مارکیٹ کی کمزوری آبادیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ،امریکی اسٹاک مارکیٹ میں بلبلا موجود ، فوری پھٹنے کے امکانات کم،بے روزگاری 5 فیصد کے قریب پہنچی تو طلب میں اچانک کمی اور کساد بازاری کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فنانشل ٹائمز کے معروف تجزیہ کار رابرٹ آرمسٹرانگ نے 2026 کے لیے اپنی پیش گوئیوں میں کہا ہے کہ مالی منڈیوں کے بارے میں پیش گوئیاں حتمی نہیں ہوتیں، تاہم یہ موجودہ معاشی حالات کو سمجھنے اور بحث چھیڑنے کا مؤثر ذریعہ ضرور ہیںامریکی معیشت کی اصل تصویر مضبوط جی ڈی پی نمو پیش کر رہی ہے، جبکہ لیبر مارکیٹ کی کمزوری آبادی کے بڑھاپے اور امیگریشن میں کمی کا نتیجہ ہے۔کم بیروزگاری دعوے، مستحکم روزگار شرح، مضبوط منافع اور صحت مند گھریلو مالی حالت امریکی معیشت کی مضبوطی ثابت کرتے ہیں۔کسی بڑے مالی حادثے کے بغیر، مالی اور مانیٹری پالیسیوں کی نرمی 2026 میں بھی امریکی معیشت کو سہارا دیتی رہے گی۔2026 میں امریکی اسٹاکس کے یورپ اور جاپان سے پیچھے رہنے کا امکان کم ہے، کیونکہ ان مارکیٹوں کی سستی اب کافی حد تک ختم ہو چکی ہے۔امریکی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی تیز آمدنی نے امریکی اسٹاک مارکیٹ کو اضافی برتری دے رکھی ہے۔امریکی اسٹاک مارکیٹ میں بلبلا موجود ہے، مگر اس کے فوری طور پر پھٹنے کے امکانات کم ہیں۔یہ بلبلا صرف ٹیکنالوجی یا اے آئی تک محدود نہیں بلکہ کئی بڑی امریکی کمپنیاں بھی غیر معمولی حد تک مہنگی ہو چکی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید