اسلام آباد ( راانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نے سابق ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) پولیس سروس، گریڈ 20 کے افسر وقار الدین سید کو ملازمت سےمعطل کر دیا۔ اس ضمن میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ معطلی، سول سرونٹس (ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن) رولز 2020 کے تحت ابتدائی طور پر 120 دن کیلئے ہے۔ معطلی کا اطلاق فوری و تاحکم ثانی نافذالعمل ہے۔ یاد رہے کہ وقار الدین سید مختلف الزامات کے تحت گزشتہ برس 28 اکتوبر 2025 کو ڈی جی نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA)کے عہدے سے ہٹائے گئے تھے اور انہیں سٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیاگیا تھا۔ وہ اس وقت سےاسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر تھے۔