کراچی (نیوز ڈیسک) ڈنمارک کی وزارتِ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ 1952کے قواعدِ جنگ کے تحت گرین لینڈ پر کسی بھی بیرونی حملے کی صورت میں ڈینش فوج فوری جوابی کارروائی کرے گی اور احکامات کا انتظار نہیں کرے گی،انہوں نے پہلے گولی اور بعد میں بات کی پالیسی کی تصدیق کی ۔ یہ وضاحت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ کو امریکی قومی سلامتی کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے اس کے الحاق کے ارادے دہرائے ہیں۔