کراچی (نیوز ڈیسک)امریکی ٹیرف، راہول گاندھی کا مودی پر وار، اندرا گاندھی کی مثال دے کر قیادت کا فرق جتا دیا، بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر عائد بھاری ٹیرف اور وزیراعظم مودی سے متعلق بیان کے بعد مودی حکومت پر شدید تنقید کی کہاکہ وہ دباؤ میں آکر سرنڈرکر جاتے ہیں، جبکہ انہوں نے اپنی قیادت کا موازنہ اندرا گاندھی سے کیا۔راہول گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی جس کا کیپشن تھا۔’’فر ق سمجھو سرجی‘‘۔ویڈیو پیغام میں راہول گاندھی نے کہا کہ بی جے پی قیادت پر تھوڑا سا دباؤ ڈالا جائے تو وہ خوف میں مبتلا ہو جاتی ہے۔