• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت اور ایف آئی اے کا محکمۂ تحفظِ نباتات میں کرپشن کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

اسلام آباد (قاسم عباسی ) محکمۂ تحفظِ نباتات میں مبینہ کرپشن اور بے ضابطگیوں کے الزامات کے بعد وفاقی حکومت نے وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور معطلیاں کر دی ہیں۔کابینہ ڈویژن نے ایڈیشنل سیکرٹری عامر محی الدین کا تبادلہ کر کے بی ایس 22 کے افسر کیپٹن (ریٹائرڈ) سیف انجم کو سیکرٹری کا اضافی چارج دے دیا ہے تاکہ جاری تحقیقات کی شفاف نگرانی ہو سکے۔سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد طاہر عباس کو پلانٹ پروٹیکشن ایڈوائزر اور ڈی جی کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا، جب کہ 23 دسمبر 2025 کو ڈاکٹر عطا اللہ خان کو بھی ڈی جی کے چارج سے ہٹا کر معطل کر دیا گیا۔ اسی روز ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد باسط اور اینٹومولوجسٹ مزمل حسین کو بھی معطل کر دیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید