• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی نے 68 اپاچے ہیلی کاپٹر خریداری پر ملاقات کی درخواست کی، ٹرمپ

کراچی (نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مودی نے 68اپاچے ہیلی کاپٹر کی خریداری پر ملاقات کی درخواست کی۔  بھارت پانچ سال سے اپاچے ہیلی کاپٹر کی خریداری کا انتظار کر رہا تھا، میں نے اسے ممکن بنایا۔ بھارت پر 50فیصد ٹیرف عائد کیے گئے ، وجہ روسی تیل خریداری ، مودی اس پر خوش نہیں تھے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدرٹرمپ نے واشنگٹن میں ہاؤس GOP ممبرز کے ریٹریٹ میں بتایا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے دفاعی خریداریوں کے سلسلے میں ان سے ملاقات کی درخواست کی۔
اہم خبریں سے مزید