• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشی اصلاحات ایجنڈا؛ وفاقی وزارت خزانہ میں ٹیکنیکل یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آ باد (رانا غلام قادر)وزیر اعظم کے معاشی اصلاحات کے ایجنڈے کے تناظر میں وفاقی وزارت خزانہ میں ٹیکنیکل یونٹ قائم کرنےکافیصلہ کر لیا گیا۔ یونٹ اصلاحات پرعمل درآمدپیش رفت ،وزیراعظم کی قائم کمیٹیوں کی رپورٹس تیارکرنےمیں مدد کرے گا،یونٹ سینئرپالیسی سازوں اورتکنیکی ماہرین پرمشتمل ، حکومتی اصلاحات کےاثرات کاجائزہ بھی لےگا ۔وزیراعظم نےٹیکنیکل یونٹ کے قیام کےلیےاحکامات جاری کرد یے ۔ ٹیکنیکل یونٹ حکومتی معاشی اصلاحات کے لیےعمل درآمد پیش رفت رپورٹس تیارکرنےمیں مدد دے گا۔ حکومتی ذرائع کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف کے حکم پر وزارت خزانہ میں ٹیکنیکل یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ یونٹ حکومتی شعبے کے سینئر پالیسی سازوں اورتکنیکی ماہرین پرمشتمل ہوگا-ذرائع کےمطابق یونٹ اصلاحات پرعمل درآمدپیش رفت رپورٹس اوراصلاحات سےمتعلق وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹیوں کی رپورٹس تیارکرنےمیں مدد کرے گا-
اہم خبریں سے مزید