• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ مراد جمالی، ریلوے ٹریک پر دھماکا، پٹڑی کو 2 فٹ تک نقصان پہنچا، منگولی میں جعفر آباد ایکسپریس پر فائرنگ

ڈیرہ مراد جمالی(نامہ نگار/اے پی پی)ڈیرہ مراد جمالی کے قریب ریلوے ٹریک پر بم دھماکا‘ پٹری کو 2فٹ نقصان ‘عملے نے پٹری کی مرمت کرکے ریلوے ٹریک کو کلیئر کردیا‘ پولیس اور سیکورٹی فورسزنے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی‘ ادھر پشاور سے کو ئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس پر منگولی کے قریب کجلا لاڑو کے مقام نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گولی جعفر ایکسپریس کے بوگی کے شیشے میں لگی جس سے ٹرین کو جزوی نقصان پہنچا‘سیکورٹی فورسز کے جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ضلع نصیرآباد کی تحصیل ڈیرہ مراد جمالی کے قریب صوفی ٹاؤن کے مقام پر نامعلوم تخریب کاروں نے ریلوے ٹریک پر بم نصب کرکے پٹری کو اڑا دیا۔ دھماکے سے ٹریک کو دو فٹ تک نقصان پہنچا۔ دوسری جانب ریلوے عملے نے موقع پر پہنچ کر پٹری کی مرمت کرکے ریلوے ٹریک کو کلیئرکردیا ۔
اہم خبریں سے مزید