• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ سازی کا عمل جاری، 1 لاکھ 86 ہزار کا سنگ میل بھی عبور

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج، نئی ریکارڈ سازی کا تسلسل جاری ،شرح سود میں کمی کی امید پر مالیاتی اداروں کی بھاری سرمایہ کاری، مارکیٹ میں جاری تیزی کی لہر برقرار، کے ایس ای100انڈیکس1457پوائنٹس کے اضافے سے نئی ریکاڈ سطح پر پہنچ گیا،ایک لاکھ 86 ہزار پوائنٹس کا سنگ میں بھی عبور ہو گیا،61.52 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی، سرمایہ کاری مالیت میں 165ارب 3کروڑ 80لاکھ روپے کا اضافہ، کاروباری حجم بھی1.79فیصد زیادہ رہا، تفصیلات کے مطابق مارکیٹ میں جاری ریکارڈ سازی کا عمل بدھ کو بھی برقراررہا، اگرچہ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے آغاز پر منافع کی خاطر فروخت کے دباو سے انڈیکس میں 166پوائنٹس تک کی کمی دیکھنے میں آئی لیکن جلدہی مالیاتی اداروں کی انرجی ، بینکنگ اور دیگر سیکٹرز میں بھاری سرمایہ کاری سے مارکیٹ میں ایک بار پھر زبردست تیزی کی لہر چھا گئی اور انڈیکس 1953 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 87 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا۔
اہم خبریں سے مزید