کراچی (افضل ندیم ڈوگر)امریکی ریاست میساچوسٹس کے شہر کیمبرج میں پہلی بار میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب میں دونوں عہدوں پر پاکستانی مسلمان منتخب ہوگئے ہیں۔ 5جنوری کو ہوئے انتخاب میں کراچی کی سنبل صدیقی سال 2026، 2027 کیلئے تیسری بار کیمبرج سٹی کی میئر اور بورے والا کے برہان عظیم کیمبرج سٹی کے کم عمر ترین ڈپٹی میئر منتخب ہوگئے۔ کراچی سے تعلق رکھنے والی سنبل صدیقی وکیل ہیں جو امریکہ میں سیاستدان بھی ہیں۔ سنبل صدیقی پہلی بار سال 2017 میں کیمبرج کونسل کیلئے منتخب ہوئی تھیں۔ وہ سال 2020 سے 2024 تک 2 بار کیمبرج کی میئر رہ چکی ہیں۔