کراچی (نیوز ڈیسک)ایک نئی سائنسی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ بری یا منفی یادیں نیند کے دوران مکمل طور پر مٹائی نہیں جا سکتیں۔ ان کےاثر میں کمی ممکن، مثبت اشارے اور یاد دہانی سے منفی جذبات کا اثر کم کیا جا سکتا ہے۔یہ طریقہ ذہنی دباؤ اور نفسیاتی علاج میں مددگار، PTSDکے علاج کیلئے نئے مواقع پیداہوگئے۔ تحقیق کے مطابق بُری یادیں نیند کے دوران مکمل طور پر ختم نہیں ہوتیں، بلکہ اُنہیں مثبت یادوں یا تجربات کی مدد سے دوبارہ لکھاجا سکتا ہے اور منفی اثرات کم کیے جا سکتے ہیں۔ محققین کے مطابق نیند میں مثبت اشارے دینے سے دماغ میں جذباتی ردِ عمل میں تبدیلی آتی ہے۔