کراچی (نیوز ڈیسک) سالِ خاندان، اماراتی شہریوں کی شادی کیلئے حکومتی معاونت میں نمایاں اضافہ، شیخ زاید میرج فنڈ کے تحت پہلی شادی پر 55لاکھ گرانٹ، مالی دباؤ کم کرنے اور سادہ شادیوں کی حوصلہ افزائی، ازدواجی ذمہ داریوں اور مالی منصوبہ بندی پر تربیتی پروگرام، مضبوط خاندانوں کے قیام کو قومی ترجیح قرار دیا گیا۔ حکومت کا کہنا ہے یہ اقدامات صرف شادی تک محدود نہیں، مضبوط خاندانوں کے ذریعے سماجی استحکام کے فروغ کیلئے ہیں۔ گلف نیوز کے مطابق سالِ خاندان 2026 کے موقع پر متحدہ عرب امارات نے اماراتی شہریوں کی شادی کو سہل بنانے کے لیے مالی امداد، رہنمائی اور تربیتی پروگراموں کو مزید مضبوط کیا ہے، جن میں شیخ زاید میرج فنڈ مرکزی کردار ادا کر رہا ہے۔