• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمن، سربراہ عبوری کونسل عیدروس الزبیدی نامعلوم مقام کی جانب فرار

ریاض (شاہد نعیم)یمن جنگ میں شریک عرب فوجی اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر ترکی المالکی نے کہا ہے کہ جنوبی یمن کی عبوری کونسل کے سربراہ عیدروس الزبیدی نامعلوم مقام کی جانب فرار ہوگئے، عیدروس الزبیدی کو جنوبی یمن کے دیگر گروپوں کے ہمراہ گزشتہ روز منگل کی شام مذاکرات کے لئے سعودی دارالحکومت ریاض پہنچنا تھا، یمنی ائیرلائن کی پرواز آئی وائی ای 532 جنوبی وفد کو لانے کے لئےائیرپورٹ پر انتظار، الزبیدی 3گھنٹے گزرنے کے باوجود ائیرپورٹ نہ پہنچے،ترجمان عرب اتحاد کو موصول اطلاعات کے مطابق الزبیدی نصف شب کے قریب حدید اور الصلبان کے کیمپوں سے بڑی تعداد میں فوجی سازوسامان، بکتر بند گاڑیاں، جنگی گاڑیاں، بھاری ہتھیار اور گولہ بارود الضالع ڈویژن کی جانب روانہ ہوئے۔
اہم خبریں سے مزید