• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیریل ”کیس نمبر 9“ کی آخری قسط آج ”جیو“ پر دیکھیں

کراچی (جنگ نیوز) انتظار کی گھڑیاں ختم!!۔ پہلی ہی قسط سے ناظرین کی توجہ حاصل کرنے والی ”جیو ٹی وی“ کی مقبول ترین ڈرامہ سیریل ”کیس نمبر 9“ کی آخری اور سنسنی خیز قسط جمعرات شب 8بجے ”جیو ٹی وی“ سے نشر کی جائے گی۔ ٹیلی ویژن کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی اس ڈرامے نے غیر معمولی مقبولیت حاصل کی اور ہر نئی قسط ناظرین کے درمیان بحث و مباحثے کا مرکز بنی رہی۔معروف و بے باک صحافی اور سینئر اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ کے قلم سے لکھی گئی اس تجسس خیز کہانی میں ریپ، انصاف کے حصول اور سماجی رویّوں کی تبدیلی جیسے اہم موضوعات کو اجاگر کیا گیا، طاقتور اسکرپٹ کا کلائمکس ناظرین کیلئے ایک یادگار تجربہ ثابت ہوگا۔ ڈرامے کی کہانی ایک ایسی عورت کے عزم اور بہادری کے گرد گھومتی رہی جو ”سحر معظم“ کی شکل میں ظلم کے سامنے ڈٹ کر کھڑی ہوتی ہے اور ”کامران حیدر“ جیسے طاقتور کردار کو انصاف کے کٹہرے میں لا کھڑا کرتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید