کراچی (نیوز ڈیسک) وارنر برادرز نے پیرا ماؤنٹ کی 108ارب ڈالر کی پیشکش مسترد کر دی، بھاری قرض،4.7ارب ڈالر اخراجات اور نیٹ فلکس دستبرداری کے خطرات، بورڈ کا حصص یافتگان کو انتباہ، غیر ملکی میڈیا کے مطابق وارنر برادرز نے پیرا ماؤنٹ کی جانب سے دی گئی 108 ارب ڈالر کی غیر مطلوب (hostile) خریداری کی پیشکش کو ناکافی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ کمپنی کے بورڈ کا کہنا ہے کہ اس سودے کے لیے غیر معمولی حد تک قرض لیا جائے گا، جس سے مالی خطرات بڑھ جائیں گے۔