• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیمرا کے نجی TV چینلز کو نوٹسز؛ عدالتی معاونت کیلئے اٹارنی جنرل آج طلب

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اشتہارات کی مد میں سالانہ آمدنی کا پانچ فیصد بطور محصول جمع کرانے کے پیمرا نوٹسز کے معاملے میں اٹارنی جنرل کو عدالتی معاونت کیلئے آج طلب کر لیا۔ پی بی اے سمیت آٹھ ٹی وی چینلز کی درخواستوں پر اٹارنی جنرل کو نوٹس ، تحریر ی حکم نامہ جاری ۔گزشتہ روز جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے اٹارنی جنرل آج 8 جنوری کو عدالت میں پیش ہو کر معاونت کرنے کی ہدایت کی ۔ پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن اور ٹی وی چینلز کی جانب سے فیصل صدیقی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے تھے جن کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے آرڈر کیلئے انتظار کرنے کی ہدایت کی تھی۔
اہم خبریں سے مزید