• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورچوئل یونیورسٹی کے ریکٹر کی تقرری کا عمل التواء کا شکار

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) ورچوئل یونیورسٹی کے نئے ریکٹر کی تقرری کا عمل التواء کا شکار ، 10ماہ میں تقرری نہیں ہو سکی ،رجسٹرارڈاکٹر اطہر عظیم خان نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ریکٹر کی تعیناتی کے حوالے پراسس جاری ہے ، وزارت نے کیس آگے متعلقہ فورم کو بھجوا رکھا ہے ۔ ذرائع کے مطابق یہ پوسٹ مارچ 2025ء میں خالی ہوئی تھی، معمول کے مطابق تین ماہ کے عرصے میں ریگولر ریکٹر کی تقرری کا عمل مکمل کیا جانا تھا مگر یہ عمل دس ماہ میں بھی مکمل نہیں ہو سکا ،چار سال کیلئے ریکٹر کی تقرری کی جاتی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ریکٹر کی پوسٹ کیلئے تین ناموں پر مشتمل سمری وزیراعظم کو بھجوا دی گئی ۔
اہم خبریں سے مزید