کراچی(نیوز ڈیسک)مادورو،اہلیہ، لوئیجی منجیون اور ریپر ٹیکاشی ایک ہی مشہورزمانہ نیویارک جیل میں، یہ قید خانہ اپنے سخت حالات، تشدد اور ناقص سہولیات کے باعث کافی بدنام ،کچھ ججز نے قیدی بھیجنے سے انکار کیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریپر ٹیکاشی (اصل نام ڈینیئل ہرنینڈز) نے نیویارک کے میٹروپولیٹن ڈیٹینشن سینٹر (MDC) میں خود کو پیش کرتے ہوئے تین ماہ کی وفاقی سزا شروع کی، جہاں وینیزویلا صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلوریز بھی رہائش پذیر ہیں، ساتھ ہی لوئیجی منجیون، جس پر معروف انشورنس کمپنی کے سی ای او کے قتل کا الزام ہے، بھی بند ہے۔