• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادمان ٹاؤن، پولیس افسر نے اپنی بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) شادمان ٹاؤن میں پولیس افسر نے اپنی بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ،واقعہ کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق شارع نور جہاں تھانے کی حدود شادمان ٹاؤن 14/B شادمان مسجد کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں خاتون جاں بحق ہو گئی جس کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت 45 سالہ نازیہ زوجہ تبسم احمد شیخ کے نام سے ہوئی۔ایس ایچ او قیصر امتیاز کے مطابق مقتولہ کو اس کے شوہر نے فائرنگ کر کے قتل کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملزم تبسم احمد شیخ پولیس انسپکٹر اور ایس آئی یو سی آئی اے میں تعینات ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خاتون کی ملزم سے دوسری شادی تھی جبکہ خاتون بھی ملزم کی دوسری بیوی تھی۔انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ مقتولہ اور ملزم کے درمیان ناراضی تھی جس کے بعد مقتولہ اپنے میکے آ گئی تھی۔جمعہ کو ملزم اسے منانے گیا اور اسے ساتھ چلنے کو کہا اور اس کے انکار پر اس نے اپنے پاس موجود پستول سے مقتولہ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں مقتولہ جاں بحق ہو گئی،مقتولہ کو دو گولیاں لگی ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید