• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہادرآباد میں 100 تولہ سونا گھر سے چوری کرنے والی ملازمائیں جرائم پیشہ نکلیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) بہادرآباد میں100 تولہ سونا گھر سے چوری کرنے والی دونوں ملازمائیں عادی جرائم پیشہ نکلیں۔ پولیس کے مطابق دونوں ماسیوں نے چار منار چورنگی کے قریب بھی گھر سے 15تولہ سونا چوری کیا تھا۔دونوں ماسیوں نے اپنا نام دلشاد اور نادیہ بتایا تھا۔ماسیوں نے 10 سے 15 دن کام کرنے کے بعد گھر میں واردات انجام دی۔دوسری واردات کے حوالے سے پولیس کو درخواست موصول ہو گئی ہے ۔پولیس کے مطابق ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید