کراچی (اسٹاف رپورٹر )سرجانی ٹاؤن پولیس نے مبینہ مقابلے میں 2 ملزمان کو ہلاک اور دو زخمیوں سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن پولیس کا مسلح ڈکیتیوں سے نادرن بائی کے قریب مقابلہ ہوا۔ پولیس کے مطابق دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 زخمی ملزمان سمیت 5ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ زخمی ملزمان میں سے دو ملزمان اسپتال منتقل کے دوران ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ملزمان کی شناخت عرفان ولد رحیم بخش اور صمد ولد شوکت کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق زخمی ملزمان میں دلاور ولد عبداللّٰہ اور سہیل ولد فدا حسین شامل ہیں جبکہ ان کے گرفتار ساتھی کی شناخت حمزہ ولد مہتاب کے نام سے ہوئی ہے۔