• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی جارحیت عالمی امن کیلئے سنگین خطرہ، علامہ باقر عباس زیدی

کراچی (نیوز ڈیسک) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ امریکی جارحیت عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ ٹرمپ کی جارحانہ، یکطرفہ مداخلت پسند پالیسیاں عالمی استحکام کو تباہی کی طرف دھکیل رہی ہیں۔ کسی خودمختار ملک کے سربراہ کو طاقت کے زور پر نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین، اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور عالمی امن کی صریح خلاف ورزی ہے۔ ٹرمپ کی جانب سے وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو کی مبینہ گرفتاری اور دیگر ممالک کے خلاف فوجی کارروائیوں کی دھمکیاں دینا عالمی دہشتگردی ہے۔ اسی طرح گرین لینڈ کو امریکامیں شامل کرنے کی خواہش کا اعادہ اس سوچ کی عکاسی کرتا ہے کہ امریکاآج بھی دنیا کو نوآبادیاتی نقط نظر سے دیکھتا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید