• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق، سمندر میں ڈوبی لاش سمیت 2 افراد کی لاشیں ملیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق، سمندر میں ڈوبی ہوئی لاش سمیت 2 افراد کی لاشیں ملیں ۔ تفصیلات کے مطابق شرافی گوٹھ تھانے کی حدود لانڈھی داؤد چورنگی کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ متوفی کی شناخت 60سالہ موسیٰ ولد محمد بخش کے نام سے ہوئی ۔ ماڑی پور تھانے کی حدود ہاکس بے سمندر سے ایک شخص کی لاش ملی جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا ۔ متوفی کی عمر 65 برس کے قریب ہے تاہم فوری طور پر اس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ زمان ٹاؤن تھانے کی حدود کورنگی نمبر 3 مدینہ کالونی کے قریب فٹ پاتھ57 سالہ حسنین ولد شمس الدین کی لاش ملی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید