• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درندہ صفت باپ کی جانب سے زیادتی کے بعد لاپتہ دونوں لڑکیاں بازیاب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) درندہ صفت باپ کی جانب سے زیادتی کے بعد لاپتہ ہونے والی دونوں لڑکیوں کو پولیس نے بازیاب کروا لیا،ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق 5جنوری کو بوٹ بیسن تھانے کی حدود شاہ رسول کالونی سے پولیس کو دو کمسن لڑکیوں کے اغوا کی اطلاع موصول ہوئی جس پر پولیس نے لڑکیوں کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے فوری طور پر تفتیش کا آغاز کیا۔والدین کی نشاندہی پر پولیس نے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کی۔دوران تفتیش پولیس کو لڑکیوں کے والد کے کردار پر شبہ ہوا جس پر اسے شامل تفتیش کر کے مزید پوچھ گچھ کی گئی۔دوران تفتیش لڑکیوں کی والدہ نے انکشاف کیا کہ اس کی 13 سالہ بیٹی کے ساتھ اس کے شوہر کی جانب سے زبردستی زیادتی کی جاتی رہی ہے جس کی شکایات بچی متعدد مرتبہ اپنی والدہ سے کر چکی تھی۔والدہ نے مزید بتایا کہ شوہر کے خوف کے باعث اس نے اپنی دونوں بیٹیوں کو گھر سے بھگا دیا تھا۔ان انکشافات کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے والدہ کی نشاندہی پر دونوں کمسن لڑکیوں کو بحفاظت بازیاب کر لیا۔ پولیس نے لڑکیوں کے والد ملزم محمد علی ولد ارباب کو گرفتار کر لیا ہے۔گرفتار ملزم نے دوران تفتیش اپنی کمسن بیٹی کے ساتھ متعدد بار زیادتی کا اعتراف بھی کیا ہے۔ملزم کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ درج کر لیا گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید