کراچی(اسٹاف رپورٹر) اولڈ پپری پمپنگ اسٹیشن میں بچھائی گئی نئی پائپ لائن کو کراچی کے موجودہ پانی کی فراہمی کے نیٹ ورک سے منسلک کیا جائے گا جس کے باعث ہفتہ 10 جنوری سےمنگل 13 جنوری تک بعض علاقوں کو پانی کی سپلائ بند رہے گی ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ پراجیکٹ کے تحت نئی پائپ لائن کو موجودہ نظام میں شامل کر کے مکمل طور پر فعال بنایا جائے گا جبکہ جدید والوز کی تنصیب کے ذریعے پانی کی ترسیل پر بہتر کنٹرول اور نظام کی مجموعی کارکردگی میں اضافہ کیا جائے گا۔ مرمتی و تکنیکی کام کی انجام دہی کے لیے اولڈ پپری پمپنگ اسٹیشن کو عارضی طور پر چار روز کے لیے بند رکھا جائے گا۔