• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں درختوں کا قتل عام انتہائی قابل مذمت ہے، رہنما پی ٹی آئی عامر مغل

اسلام آباد (خبر نگار) ریجنل صدر تحریک انصاف اسلام آباد عامرمغل نے وفاقہ دارالحکومت میں جاری درختوں کے قتل عام پر ردعمل دیتے ہؤے کہا ہے کہ اسلام آباد میں درختوں کا قتل عام انتہائی قابل مذمت ہے، اور اس کی ذمہ دار ناجائز حکومت ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے تینوں ناجائز ایم این ایز ناجائز وزیراعظم اور ناجائز وزیر داخلہ کے ساتھ مل کر اس قتل عام کے ذمہ دار ہیں۔
اسلام آباد سے مزید