اسلام آباد (خبر نگار) ہیومن رائٹس ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام قائد اعظم اور انسانی حقوق کے موضوع پر ایک سیمینار آج منعقد ہو گا۔ سیمینار میں ایڈووکیٹ ایم کوکب اقبال اپنا مقالہ بحث کے لئے پیش کریں گے، اوپن بحث کے بعد ٹھوس تجاویز پر مبنی قرارداد منظور کر کے قانون ساز اداروں کو بھیجی جائے گی۔ یہ سیمینار آج سہ پہر تین بجے سیکٹر جی نائن ٹو اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔