• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیروز آباد میں گیس پریشر میں کمی کیخلاف مکینوں کا احتجاج

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کے علاقے فیروز آباد میں گیس پریشر میں کمی اور بندش کے خلاف علاقہ مکینوں کا احتجاج ، ٹائر جلاکر اور رکاوٹیں کھڑی کرکے روڈ بلاک کردیا، جس سے ٹریفک معطل ہوگئی ، ہفتہ کو مظاہرین نے سبزل روڈ پر ٹائر جلاکر اور رکاوٹیں کھڑی کرکے روڈ بلاک کیا اور احتجاج کیا مظاہرین نے کہا کہ کلی فیروز آباد اور ملحقہ علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے مشکلات بڑھ گئی ہیں مظاہرین نے کہا کہ گزشتہ کئی روز سے جاری شدید سردی کی لہر کے دوران گیس پریشر میں کمی اور بندش کی وجہ سے عوام خاص طور پر بزرگوں ، خواتین اور بچوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے متعدد بار سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کو گیس پریشر میں کمی سے متعلق آگاہ کیا گیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہورہی مظاہرین نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ گیس پریشر میں کمی کو دور کرکے علاقہ مکینوں کو اس مشکل سے نجات دلائی جائے۔
کوئٹہ سے مزید