• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے اسٹیشن کے قریب سے موٹرسائیکل چھیننے والے گروہ کا کارندہ گرفتار

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پولیس نے ریلوے اسٹیشن کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں موٹر سائیکل چھیننے والے گروہ کے ایک کارندے کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے مسروقہ موٹرسائیکل اور اسلحہ قبضے میں لے لیا جبکہ ساتھی فرار ہو گیا پولیس کے مطابق ڈی ایس پی سٹی انور علی کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ موٹرسائیکل چھیننے والے گروہ کے کارندے ریلوے اسٹیشن کے قریب موجود ہیں جس پر ایس ایچ او سول لائن جواد علی اور دیگر عملے کے ہمراہ گزشتہ شب کارروائی کی ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک کارندہ زخمی ہو گیا جسے گرفتار کر کے ٹی ٹی اور مسروقہ موٹر سائیکل قبضے میں لے لی جبکہ اسکا ساتھی فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔
کوئٹہ سے مزید