• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، مجلس احرار اسلام

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)مجلس احرار اسلام پاکستان کےقائد سید محمد کفیل بخاری، نائب امیر حاجی عبد اللطیف خالد چیمہ، میاں محمد اویس، سید عطاء المنان بخاری، مولانا محمد مغیرہ، قاری محمد قاسم بلوچ، مولانا تنویر الحسن احرار، ڈاکٹر عمر فاروق، مولانا محمد اکمل، قاسم چیمہ، قاری صفوان یوسف اور دیگر نے کہاہے کہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے پُر امن آئینی جد و جہد جاری رکھیں گے،قادیانی ملک و ملت کے غدار ہیں ان کا آئینی و قانونی تعاقب ایمانی فریضہ ہےاجتما ع سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا ہے کہ ختم نبوت امت مسلمہ کا بنیادی عقیدہ ہے اوراس کا تحفظ ہر حال میں جاری رہے گا اور اس مقدس عقیدے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ پہلے ممکن تھا اور نہ آئندہ ہو گا ختمِ نبوت کے خلاف کسی بھی قسم کی سرگرمی آئینِ پاکستان، اسلامی شریعت اور قومی وحدت پر حملہ ہے ریاستِ پاکستان کے آئین میں ختم نبوت کے تحفظ کی واضح ضمانت موجود ہے اس لیے حکومت کی ذمہ داری ہے کہ امتناعِ قادیانیت ایکٹ سمیت تمام متعلقہ قوانین پر بلا امتیاز اور مؤثر عمل درآمد یقینی بنائے۔
کوئٹہ سے مزید