• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، زخمی سمیت 6 ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران زخمی سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا، تفصیلات کے مطابق تھانہ گلبرگ کی حدود میں پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ طور پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی سمیت 2 ملزمان گرفتار کرلئے گئے جبکہ تیسرا ملزم موٹر سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا،پولیس کے مطابق زخمی گرفتار ملزم کی شناخت رضوان ابراہیم جبکہ بلا ضرب گرفتار ملزم کی شناخت جمیل وزیر گل کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک 30 بور پستول، دو راؤنڈ برآمد کر لیے ،سچل تھانے کی حدود میں پولیس اور رکشا گینگ کے درمیان مبینہ طور فائرنگ کا تبادلہ ہو،پولیس کے مطابق دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دو زخمی سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزمان کی شناخت دلبر، اعظم، ذوالفقار اور عمران کے ناموں سے ہوئی ہے، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے تین پستول، ایمونیشن، چھینے گئے موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا رکشا بھی تحویل میں لے لیا ہے، شاہ لطیف تھانے کی حدود ملیر کوہی گوٹھ پل کے قریب پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان مبینہ طور پر مقابلہ ہو،پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا،گرفتار زخمی ملزم کی شناخت عبدالرحمان جبکہ بلا ضرب گرفتار ملزم کی شکیل محمد شریف کے نام سے ہوئی، ملزمان کے قبضے سے ایک پستول بمعہ راؤنڈز، موبائل فون، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید