• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں سے فراڈ کا ملزم ضمانت مسترد ہونے پر عدالت سے فرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملیر کی عدالت سے 7 سو سے زائد شہریوں سے فراڈ کرنے والا ملزم چیک باؤنس کیس میں درخواست ضمانت مسترد پر باآسانی فرار ہوگیا ، پولیس اہلکار ایک دوسرے کا منہ دیکھتے رہ گئے، ملیر کورٹ کے سیشن جج کے روبرو گلشن حدید کے مختلف علاقوں میں 7 سو سے زائد شہریوں سے فراڈ کرنے والا ملزم بصیر احمد چیک باؤنس کیس میں پیشی کے لئے آیا جہاں درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی، مدعی کے وکیل نے کہا کہ ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ گلشن حدید میں نذیر موٹرز کے نام سے شوروم بنا رکھا ہے، ملزم گلشن حدید گھگھر پھاٹک اور دیگر علاقوں میں 7 سو افراد سے فراڈ کر چکا، ملزم گاڑیاں خرید کر انہیں چیکس دیتا اور وہ باؤنس ہوجاتے تھے،عدالت نے ملزم بصیر احمد کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید