کراچی (اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے سابق اسپیکر سندھ اسمبلی مرحوم آغا سراج درانی و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں ملزم سید محمد شاہ راشدی کی ضمانت منظور کرلی اور 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا،ملزم سید محمد شاہ راشدی عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے،عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 9 اپریل تک ملتوی کردی ،نیب نے ریفرنس واپس لینے کے لئے درخواست دائر کررکھی ہے ۔نیب کا کہنا تھا کہ ریفرنس کے مرکزی ملزم آغا سراج درانی اور شریک ملزم ذوالفقار علی ڈاہر کے انتقال کے بعد ملزمان کے خلاف کارروائی ختم ہوچکی ہے۔