• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام 6 بجے کے بعد ٹریفک کی روانی معمول پر آگئی، بلدیہ عظمیٰ

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) بلدیہ عظمیٰ کراچی نے کہا ہےکہ کے ایم سی نے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی قیادت میں جمعرات کوشہر کے مختلف علاقوں میں شدید اور وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کے اثرات کا کامیابی سے مقابلہ کیا، جس کے نتیجے میں بروقت نکاسی آب کو یقینی بنایا گیا اور معمولاتِ زندگی میں کم سے کم خلل پڑا، شام 6 بجے کے بعد ٹریفک کی روانی بڑی حد تک معمول پر آ گئ، ترجمان نے کہا کہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے خود موقع پر موجود رہ کر آپریشنز کی نگرانی کی اور شہر کی اہم شاہراہوں اور متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ کے ایم سی کی ٹیموں ،واٹر کارپوریشن، ضلعی انتظامیہ، ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید