• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سڑکوں کے کنارے صفائی نہ ہونے،غیر قانونی کچرا کنڈیوں کا نوٹس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی نے تمام متعلقہ افسران اور کمپنیز کے عہدیداران کو ہدایت دی ہےکہ کام ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں جسے کام نہیں کرنا گھر جائےسڑکوں کے کنارے صفائی اور جگہ جگہ غیر قانونی کچرا کنڈیوں کافوری خاتمہ یقینی بنایا جائےغفلت برداشت نہیں کی جائے گی،کام معاہدے کے مطابق نہ کرنے پر کمپنیز پر بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے، تفصیلات کے مطابق کچرا اٹھانے کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن احسن رضا، ڈائریکٹر صابر شاہ، قاسم نمائی، غلام عباس میمن و تمام اضلاع کے متعلقہ افسران اورچائنیز کمپنیز کے عہدیداران موجود تھے، ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے کہا کہ کچرااٹھانے والی گاڑیوں،ڈسٹ بن کی مرمت،اورکچرے دان چوری ہونے سے بچانے کے لئے حکمت عملی بنائی جائے،انہوں نے کہا کہ کچرا اٹھانے کے مجموعی آپریشن کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے،اجلاس میں سڑکوں کے کنارے مٹی کی صفائی اوربالخصوص شہر کے داخلی راستوں اور ریلوے ٹریک صاف کرنے ، کچرا جلانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی اور نوٹسس دینے ، سڑکوں اور علاقوں کے اندر غیر قانونی کچرا کنڈیوں کا خاتمہ جلد یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید