• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گلشن اقبال کے تحت گل ِ داؤدی فلاور شو کا افتتاح

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کا ٹاؤن چیئرمین گلشن اقبال ڈاکٹر فواد احمد کے ہمراہ گلشن اقبال بلاک 13/A خدیجۃ الکبریٰ پارک میں ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گلشن اقبال کے تحت گل ِ داؤدی فلاور شو کا افتتاح کردیا،بعدازاں منعم ظفر خان نے گل داؤدی فلاور شو کا دودہ کیا اور خوبصورت پھولوں کی نمائش کے انعقاد پر منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا،امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ حکومت کراچی کے تمام ٹاؤنز کو کم ازکم 5ارب روپے ترقیاتی بجٹ فراہم کرے، کراچی میں سندھ حکومت کے تحت جاری تمام منصوبوں کی حتمی تکمیل کی تاریخ کا اعلان کیا جائے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید