• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منظور کالونی، کام کے دوران دوسری منزل سے گر کر مزدور جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)منظورکالونی فرنیچر مارکیٹ کے قریب کام کے دوران دوسری منزل سے گرکرمزدورجاں بحق ہوگیا، تفصیلات کے مطابق بلوچ کالونی تھانے کی حدود منظور کالونی فرنیچر مارکیٹ کے قریب کام کے دوران دوسری منزل سے گرکرمزدور جاں بحق ہو گیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی جہاں متوفی کی شناخت30 سالہ کامران ولد رحمان کے نام سے کی گئی، ڈاکٹروں کی جانب سے موت کی تصدیق کے بعد ورثاء لاش بغیر قانونی کارروائی کے اپنے ہمراہ لے گئے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید