کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی اسپیکرسندھ اسمبلی کی رہائش گاہ کے قریب واقع دودھ کی دکان میں ڈکیتی کی واردات نے پولیس سیکیورٹی کا پول کھول دیا،تفصیلات کے مطابق محمودآباد تھانہ کی حدود اختر کالونی سیکٹر D میں صبح سویرے مسلح ملزمان کی جانب سے دودھ کی دکان میں لوٹ مارکی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 مسلح ملزمان نے دودھ کی دکان میں لوٹ مار اور فرار ہو تے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، پہلے ایک ملزم دودھ کی دکان پر اسلحہ لے کر پہنچابعد میں دوسرا اورپھر تیسرا ملزم بھی دکان پر آگیا، مسلح ملزمان نے دودھ خریدنے آنے والے شہری سے بھی لوٹ مار کی، مسلح ملزمان نے دکاندار سے اوردکان کی دراز میں موجود رقم بھی لوٹ لی ، متاثرہ دکاندارکے مطابق واقعہ کے وقت ڈپٹی اسپیکر کی سیکیورٹی پر مامور پولیس موبائل موجود تھی لیکن اہلکار نہیں تھے۔