کراچی (اسٹاف رپورٹر) ممتاز خطیب علامہ صادق عباس عابدی نے کہا ہےکہ عالمی حالات میں شدید خطرناک حالات کی پیش نظر دنیا کے حالات تیسری جنگ عظیم کی طرف گامزن ہیں،اس وقت امن کے قیام کی ضرورت ہے ، فلسطین جنوبی ایشیا ، و میز بیلا، روس، یوکرین تنازع ایران کے اندرونی و بیرونی حالات اور بیرونی مداخلت کی دھمکیوں سمیت دنیا میں حالات خراب اور یہ حالات تیسری جنگ عظیم کی جانب جاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام ممالک خصوصا بڑی طاقتیں ملکر امن کے قیام کا اقدام کریں تا کہ دنیا میں انسانوں کو تباہی سے بچایا جائےضرورت اس بات کی ہے کہ تمام ممالک عدم مداخلت کی پالیسی کو اپنا ئیں اور اپنی توانائیاں اپنے ممالک اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے استعمال کریں تا کہ امن کا قیام ممکن ہو سکے ۔