• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف انجینئرمحکمہ اسکول ایجوکیشن ورکس حسن عسکری کے اعزاز میں الوداعی تقریب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت محکمہ اسکول ایجوکیشن ورکس کے چیف انجینئر حسن عسکری 14 جنوری 2026ء کو مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائرڈ ہورہے ہیں،ان کی ریٹائرمنٹ پر ایجوکیشن ورکس کراچی ریجن کی جانب سے الوداعی پارٹی کا مقامی ہوٹل میں انعقاد کیا گیا جس میں سیکریٹری ایجوکیشن سندھ زاہد علی عباسی،سیکریٹری ہیلتھ ریحان اقبال بلوچ،چیف انجینئر کالجز محمد عاصم،چیف انجینئر سکھر سلیم شیخ،ایس سی اشفاق منگریو،ایکسئن خلیل،سجاد ابڑو،میمونہ ایکسئن، سابق چیف انجینئر فرید الدین سمیت ایجوکیشن ورکس کے افسران،کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے علاوہ بڑی تعداد میں سماجی افراد نے بھی شرکت کی ،اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے چیف انجینئر حسن عسکری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی ریٹائرمنٹ کو محکمے کیلئے ایک تجربے کار افسر سے محرومی قرار دیا اس موقع پر کراچی ریجن کی جانب سے حسن عسکری کو ان کی خدمات کے اعتراض میں خصوصی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید