کراچی(اسٹاف رپورٹر) مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان سنی تحریک علامہ بلال سلیم قادری شامی سے نجی این جی اوز کے وفد نے ملاقات کی اور انہیں شہرِ قائد کی بگڑتی ہوئی صورتحال، عوام کو درپیش مسائل اور بلدیاتی نظام کی ناکامی سے آگاہ کیا، وفد نےبتایا کہ کراچی اس وقت شدید مسائل کی لپیٹ میں ہے،شہر کی بیشتر سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، جس کے باعث روزانہ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ٹریفک جام معمول بن چکا ہے،حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے اور عوام ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں،آئے روز نئے مسائل جنم لے رہے ہیں مگر ان کے حل کے لیے کوئی سنجیدہ عملی اقدامات نظر نہیں آ رہے،بلال سلیم قادری نے کہا کہ کراچی کے مسائل محض بیانات سے حل نہیں ہوں گے،اس کے لیے نیک نیتی،شفاف منصوبہ بندی اور عملی اقدامات ناگزیر ہیں،پاکستان سنی تحریک ہمیشہ عوامی مسائل پر آواز بلند کرتی رہے گی ۔