کراچی( اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ اہلسنت ملک بنانیوالے پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، اہلسنت کو ایک لڑی میں پرونے کیلئے اپنے شہداء قائدین کے نقش قدم پر گامزن ہبں ،معاشرے کو حقیقی فلاحی معاشرہ بنانے کیلئے حضور سرور کائنات کے احکامات پر مکمل عمل کرنا ہوگا، عشق مصطفی ﷺ کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا حکمران خوف خدا اور عشق رسول سے سرشار ہوکر جدوجہد کریں تو معاشی عدم استحکام اور دیگر مسائل کے دلدل سے نکلا جاسکتا ہے، سیکولر لادینی قوتیں ملک میں مغربی کلچر و ثقافت کو فروغ دے کر معاشرے میں بے حیائی کو فروغ دینا چاہتی ہے،ملک میں نظام عدل نہ ہونے کے باعث لاقانونیت کا راج ہے،ملک میں تمام مسائل کے حل کیلئے نظام مصطفی ﷺ کا نفاذ ناگزیر ہوچکا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر مرکزی رہنماؤں،کراچی رابطہ کمیٹی کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔