• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنز مشین کوہلی نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرلیا

ودودارا (جنگ نیوز) بھارتی بیٹنگ اسٹار ویرات کوہلی نے ایک اور شاندار سنگ میل عبور کرتے ہوئے بین الاقوامی کرکٹ کی تاریخ زیادہ رنز بنانے والوں میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔ وہ انٹرنیشنل کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں 28068 سے زیادہ رنز بناچکے ہیں ۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں93 رنز کی اننگز کے دوران کوہلی نے سری لنکا کے عظیم بیٹر کمار سنگاکارا کو پیچھے چھوڑ کر یہ اعزاز اپنے نام کرلیا۔ کوہلی اس میچ سے قبل سنگاکارا کے 28016 رنز کے مجموعے کو عبور کرنے کیلئے 42 رنز کے محتاج تھے، جو انہوں نے اننگز کے انیسویں اوور میں مکمل کیے۔ جبکہ سچن ٹنڈولکر34357 رنز کے ساتھ بدستور سرفہرست ہیں۔ یہ سنگ میل رفتار کے اعتبار سے بھی تاریخی رہا کیونکہ کوہلی نے28000 رنز صرف 624 اننگز میں مکمل کیے، جو کسی بھی کھلاڑی سے کم ہیں۔ اس سے قبل ٹنڈولکر نے یہ حد 644 اور سنگاکارا نے 666 اننگز میں عبور کی تھی۔ میچ سے قبل باروڈا کرکٹ ایسوسی ایشن نے ویرات کوہلی اور روہت شرما کو بھارتی کرکٹ کے لیے خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے بھی نوازا۔

اسپورٹس سے مزید