• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنچورین ٹیسٹ: جنوبی افریقا کی بنگلہ دیش کو اننگز، 219 رنز سے شکست

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ویان مولڈر کی شاندار بولنگ کی بدولت سنچورین میں جنوبی افریقا نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرا ٹیسٹ اننگز اور219رنز سے جیت لیا اور سیریز میں دو صفر سے کامیابی حاصل کرلی۔پہلی اننگز میں91رنز پر آئوٹ ہونے والی بنگلہ دیش کی ٹیم دوسری اننگز میں184رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔جنوبی افریقا نے پہلی اننگز 494رنز سات وکٹ پر ڈیکلیئر کردی تھی۔ویان مولڈر نےسنچری بنانے کے علاوہ پہلی اننگز میں 31رنز دے کر سات اور دوسری اننگز میں ایک وکٹ لی انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔307رنز بنانے والے ایکرمین کو پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ ملا۔

اسپورٹس سے مزید