کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائداعظم ٹرافی گولڈ کے چوتھے راؤنڈ میں دفاعی چیمپئن کراچی بلوز اور فیصل آباد کا میچ ڈرا ہوگیا۔ کراچی بلوز نے دوسری اننگز میں 9 وکٹوں پر 463 رنز بناکر 156 رنز کی برتری حاصل کی۔ ہارون ارشد نے 128 اور سیف اللہ بنگش نے 113 رنز ناٹ آؤٹ بناکر ٹیم کو شکست سے بچایا۔ سیف اللہ خان نے 5 وکٹیں لیں۔ کراچی بلوز نے 4 میچوں میں 2 جیتے اور 2 ڈرا کیے۔ محمد ہریرہ 482 رنز جبکہ نیاز خان اور آفاق آفریدی 26،26 وکٹوں کے ساتھ نمایاں ہیں۔