میلبورن (جنگ نیوز) ویمنز بگ بیش لیگ میں کرکٹ کا حیران کن واقعہ پیش آیا، جہاں تاخیر سے بیٹنگ کیلئے آنے والی ویسٹ انڈین بیٹر ڈینڈرا ڈوٹن خالی وکٹ پر بولڈ ہوگئیں۔ میلبورن رینیگیڈز اور برسبین ہیٹ کے میچ میں ڈوٹن 15ویں اوور میں بیٹنگ کے لیے آئیں، تاہم وہ مقررہ 75 سیکنڈ میں کھیلنے کے لیے تیار نہ ہوسکیں۔ قانون کے تحت انہیں پہلی گیند پر وکٹ سے کم از کم 5 میٹر دور کھڑا ہونا پڑا۔ برسبین کی سارہ گلین نے گیند خالی اسٹمپس پر ماری اور ڈوٹن صفر پر بولڈ ہوگئیں۔ میلبورن نے آخری گیند پر 138 رنز کا ہدف حاصل کرکے میچ جیت لیا۔